08-Jan-2023 ہفتہ وار تحریری مقابلہ -ڈپریشن
ہفتہ وار تحریری مقابلہ
😔😔😔😔 ڈپریشن 😔😔😌😔
ڈپریشن دراصل مایوسی ،نا امیدی ،افسردگی اور یاسیت کا نام ہے جو اپنے عروج پر پہنج کر ایک نفسیاتی بیماری بن جاتی ہے ۔
ہمارے معاشرے اور سماج میں بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے ہر عام آدمی اس کا شکار ہو سکتا ہے ۔کیوں کہ درد ناک اور تکلیف دہ حالات ،فکرمندی کا احساس ،خوف وہراس ،ضبط و برداشت انسان کی ذہنی کیفیات کو مجروح کر کر کے نفسیاتی بیماری میں مبتلا کر دینے کے لئے کافی ہے انسان احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے دل دنیا کی تمام آرائش و آرام سے اچاٹ ہو جاتا ہے ۔ کھانے پینے کی لذت بھی محسوس نہیں کرتا معمولات زندگی سے فرار چاہتا ہے ۔ گوشہ نشینی اختیار کر لیتاہے ۔ دنیا کی تمام رنگینیاں اسے بے معنی نظر آتے ہیں۔ ایسا شخص لوگوں کے درمیان خود کو الگ تھلگ اور اکیلا ہی محسوس کرتا ہے ۔ لوگوں کی باتیں اسے اچھی نہیں لگتیں اور بہت جلد ناراض ہو جاتا ہے بلکہ حد سے گزر جاتا ہے ان میں چڑ چڑاپن آجاتاہے اس لئے انہیں سمجھانا بھی جوکھم اٹھانا ہے
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کسی کو بھی ہو سکتا ہے ۔ اگر آپ اکثر اداس رہتے ہوں ،سستی اور کاہلی محسوس کرتے ہوں کسی بھی کام میں دل نہیں لگ رہا یہاں تک کہ سیروتفریح بھی پسند نہیں ،بےچینی،گھبراہٹ اور بے بسی کا احساس ہوتا ہو اور یاداشت میں کمی آرہی ہو تو پھر آپ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں اگر اس کی مدت میں اضافہ ہو رہا ہے تو پھر یہ تشویشناک ہے اور اس کا علاج ضرروی ہے کیونکہ کبھی کبھی مریض کی حالت ایسی ہو جاتی ہے کہ وہ اپنی کیفیت سے تنگ آکر خودکشی پر مجبور ہو جاتا ہے۔
بہرحال ! اگر کوئی بندہ ڈپریشن کا شکار ہو جاۓ تو ہمیں اس کی دلجوئی کر کے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اس کے پاس بیٹھ کر پوزیٹو پوائنٹ کو سامنے رکھ کر باتیں کرنا چاہیۓ تاکہ اس انسان کے اندر گھٹی ہوئی خوشی ،امید، امنگ ،حوصلہ بحال ہو سکے جیسے جیسے ذہنی دباؤ کم ہو گا وہ بندہ زندگی کی طرف لوٹنے لگے گا ۔ ایسے لوگوں کو سچی ہمدردی اور محبت ہی واپس لا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کے استعمال سے انسان کے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے اور وہ ڈپریشن سے دور ہوتا جاتا ہے۔
سبزیاں اور پھل، ، براؤن چاکلیٹ ، کھانے سے انسان کے اندر تازگی لاتی ہے اور موڈ بنانے میں بہتری لاتی ہے۔
ہلدی یہ ایک مجرب اور قدرتی وفطرتی علاج ہے ہلدی کا نسخہ ایسا ہے جو جسم کے تمام اعضاء کے لئے مفید ہے یہ دماغ میں آکسیجن کی فراہمی میں معاون ہے اور دماغی سوزش کو بھی دور کرتا ہے ۔
سویا بین کا استعمال دماغی امراض والوں کے لیے بے حد مفید ہے اس کے استعمال سے دماغی توازن بہتر ہوتا ہے اور یاداشت کو بھی مضبوط و طاقت ور بناتا ہے ۔۔۔۔۔۔
حالات کیسے ہی ہوں ہمیں چاہیۓ کہ مصیبتوں کا ، تکالیفوں کا ، پریشانیوں کا یا ناکامیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں خود کو مضبوط و مستحکم بنا لیں جب اچھے دن نہیں رہتے تو پھر برے وقت بھی گزر جاتے ہیں امید۔ لگن ۔جستجو، جد وجہد
سے ہی انسان سب کچھ حاصل کرسکتا ہے ۔
✍️۔۔۔🍁 سیدہ سعدیہ فتح 🍁
Asha Manhas
10-Jan-2023 11:26 AM
بہت خوبصورت
Reply
fiza Tanvi
09-Jan-2023 03:57 PM
بہت خُوب
Reply
सीताराम साहू 'निर्मल'
09-Jan-2023 02:37 PM
👌👌
Reply